پی پی کی آل پارٹیز کانفرنس فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں،اعجاز چودھری

پی پی کی آل پارٹیز کانفرنس فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کا گٹھ جوڑ عوام کو گمراہ کرنے اور اپنی اور اپنے قائدین کی لوٹ مار چھپانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں، پیپلزپارٹی کی آل پارٹی کانفرنس فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہ تھی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، اپوزیشن نے کورونا وائرس میں عوام کے لئے کچھ کرنے کی بجائے صرف ڈرامے بازی کی ہے، بددیانت ٹولے کے گرد گھیراتنگ ہوتے ہی چوروں اور ڈکیتوں کی چیخیں نکلنا شروع ہو جاتی ہیں۔

، ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر قصور ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور جنرل سیکرٹری سردار علی جاوید ڈوگرسے ملاقات کے موقع پر کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم نے چینی مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے، تحریک انصاف بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتی ہے، نئے پاکستان میں عوام کے ٹیکسوں کاپیسہ بے دردی سے لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا، کرپشن کے پجاری اور خوش آمدی ٹولہ پی ٹی آئی کی حکومت پر کیچڑ اچھال کر اپنا منہ کالا کررہے ہیں، نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار وں نے اپنے دورِحکومت میں عوام کے پیسوں کو دونوں ہاتھوں لوٹا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت غریب اور کمزور طبقے کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -