کورونا کے صحتمند مریضو ں میں اینٹی باڈیز 18دن تک رہتی ہیں،پروفیسر جاوید اکرم

  کورونا کے صحتمند مریضو ں میں اینٹی باڈیز 18دن تک رہتی ہیں،پروفیسر جاوید ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) کورونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں میں اس بیماری کے خلاف اینٹی باڈیز اوسطاً18دن تک رہتی ہیں۔ بیماری کے خلاف قوت مدافعت ساری عمر کیلئے نہیں رہتی۔ اچھے اور معیاری حفاظتی لباس کے ذریعے ہی اپنے ہیلتھ ورکرز کی جان بچا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے پیر کے روز کورونا وائرس پر پاک چائنا مشترکہ ویڈیو کانفرنس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ چینی ماہرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنس بہت مفید رہی۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے شدید بیمار مریضوں کو فوراً وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے سے احتراز کرنا چاہے۔ ایسے مریضوں کا سانس بحال کرنے کیلئے دوسرے طریقے استعمال کئے جائیں اور زیادہ توجہ ان کا خون پتلا کرنے پر دی جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جون کے مہینے میں چین میں کورونا کے صرف 114کیسز رپورٹ ہوئے۔ اچھی معیاری حفاظتی لباس کی مدد سے چین میں کورونا سے ہلاک ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد کوساڑھے تین ہزار سے صفر پر لایاگیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -