لیسکو کا دیہاتی علاقوں میں بجلی چوروں کے خلافگرینڈ آپریشن
لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای ایسٹرن سرکل رشید احمد خان کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ڈی او بلال کالونی سراج الدین کاکڑ نے فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ آئی ای ولیج، جنڈیالہ، اچھوگل گاؤں، ڈریم ہومز، ولیج تلواڑہ، راوی سیفن اور ٹھٹہ ڈھلواں گاؤں کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل320کنکشنز چیک کئے گئے دوران چیکنگ101 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایس ڈی او سراج الدین کاکڑکے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 2ٹیوب ویلز ڈائریکٹ سپلائی، 77ڈومیسٹک میٹر ڈائریکٹ سپلائی،1میٹر ہول ان باڈی،4میٹر ریورس،11ڈسپلے اوپن،2ڈیڈ سٹاپ جبکہ4 مزید مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔
تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے491,435یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔