کورونا مریضوں کی میتیں ورثاء کو نہ دینا قابل مذمت ہے،ذکر اللہ مجاہد

کورونا مریضوں کی میتیں ورثاء کو نہ دینا قابل مذمت ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے مرض سے وفات پانے والوں کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ بین اقوامی ادارے صحت کے مطابق میت کو ڈس انفیکٹ کرنے کے بعد اس سے کورونا وائرس سے پھیلاؤ کا کوئی امکان نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعتِ اسلامی لاہور کے رکن محمد اجمل نیازی مرحوم کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ماہر قانون محمد یونس ایڈووکیٹ، امیر زون پی پی 168 عمران باسط،صدرسوسائٹی میاں کالونی افتخار احمد اور مرحوم کے بیٹوں خرم نیازی اور دانیال نیازی سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں موجود تھی۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے صحت کی ہدایات کے فوری بعد سندھ حکومت نے کورونا وائرس مرض سے وفات پانے والے افراد کی میتیوں کے حوالے سے اپنے ایس او پیز کو تبدیل کردیاہے اور وائرس سے مرنے والوں کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے کی جارہی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے ایس او پیز کو فی الفور تبدیل کرے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -