نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے عہدیداروں کی غلام نبی بختاوری کی وفات پر تعزیت

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے عہدیداروں کی غلام نبی بختاوری کی وفات پر تعزیت

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ، چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد، جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان، میاں فاروق الطاف، سینیٹر ولید اقبال، چودھری نعیم حسین چٹھہ، کارکنان تحریک پاکستان کرنل(ر) محمدسلیم ملک، چودھری ظفر اللہ خان، خواجہ خورشید وائیں، ایم کے انور بغدادی، میاں ابراہیم طاہر، بیگم ثریا خورشید،بیگم مہناز رفیع اور نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشیدنے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن الحاج غلام نبی بختاوری کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ الحاج غلام نبی بختاوری نے اپنی زندگی پاکستان کی تعمیروترقی اور نظریہئ پاکستان کی ترویج واشاعت کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ وہ سراپا پاکستان تھے اور پاکستان سے گہری محبت ان کے رگ وپے میں رچی بسی تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -