مقبوضہ کشمیر، بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، سرچ آپریشن میں مزید 4نوجوا ن شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، سرچ آپریشن میں مزید ...

  

سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے نتیجے میں دو روز کے دوران شہدا کی تعداد 9ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں آپریشن کیا، اس دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کردی گئی۔قابض افواج نے کارروائی کے دوران 4 بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں دہشت گرد قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران 3بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے جن کی ہسپتال میں حالت نازک بتائی جاتی ہے۔علاوہ ازیں ضلع پلوامہ میں پولیس کے ایک افسر نے خودکشی کرلی۔ 58سالہ سب انسپکٹر اشوک کمار پلوامہ کے علاقے خریو میں تعینات تھا۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -