عوام کی خوشحالی کیلئے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے: عثمان بزدار

    عوام کی خوشحالی کیلئے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے: عثمان بزدار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے، ساتھ لیکرچلیں گے، صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے پہلے بھی ایک تھے اورآئندہ اکٹھے رہیں گے،مسلم لیگ(ق) کیساتھ ورکنگ ریلیشن مستقبل میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگی، غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی،عوام کی خدمت کا مشن پورا کریں گے، عوام کھوکھلے نعرے نہیں،عملی اقدامات چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پررکن قومی اسمبلی مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال،کورونا صورتحال اور فلاح عامہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔بجٹ اجلاس کو احسن طریقے سے چلانے پر اتفاق کیاگیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ باہمی ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کیلئے مشاورت کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اسمبلی کارروائی بطریق احسن چلانے اور گستاخانہ کتابوں پر پابندی کے حوالے سے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہانہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مختصر عرصے میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔پنجاب اسمبلی کا قانون سازی کے حوالے سے ریکارڈدیگر صوبوں کی اسمبلیوں کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا ایجنڈا ہے نہ کورونا سے نمٹنے کاکوئی پروگرام ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ہمارا اتحادپہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پوری سپورٹ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہے۔ماضی کی طرح اب صوبے میں ذاتی پسند و ناپسند نہیں بلکہ میرٹ اور گورننس کی حکمرانی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے۔ ہم ملکر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔دریں اثناء ایک اعلی سطحی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایلیمنٹری سکولوں کا سکینڈری لیول اپ گریڈکرنے سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ اورطالبات مستفید ہوں گے، صوبہ بھر میں طالبات کے 606اورطلبا کے 621سکول اپ گریڈ کیے جائیں گے، سکولوں میں موجود اضافی ٹیچنگ سٹاف ٹرانسفر کرنے کی بجائے اسی سکول میں خدمات سرانجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اضافی کلاس رومز کو سکینڈری ایجوکیشن کیلئے استعمال کیا جائے گا۔دستیاب وسائل کو بروئے کارلانے سے 16ارب روپے بچائے گئے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں سکینڈری سکولوں کو ہائر سکینڈری لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔اس موقع پروزیرتعلیم مراد راس نے کہا کہ سکولوں کیلئے ایس او پیزتیار کیے جارہے ہیں،طلبہ کو ماسک دینے کیساتھ ساتھ سکولوں میں سینی ٹائزراورہاتھ دھونے کیلئے انتظامات کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر سلمان علی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرسے فوری طورپر رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی غیر جانبدارتحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے 2روزمیں رپورٹ دی جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ غفلت کا ارتکاب کرنے والوں کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،وزیراعلیٰ نے جاں بحق ڈاکٹر کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے۔

سردار عثمان بزدا

مزید :

صفحہ اول -