وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب،8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا

  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب،8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (منگل) کو ہوگا،8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے،وفاقی کابینہ کو وفاقی بجٹ کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی،اجلاس میں ملکی سیاسی،معاشی اور کورونا کی وبائی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا،وفاقی کابینہ چینی بحران بارے کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد پر بات کرے گی،وفاوی کابینہ اقتصادی رابط کمیٹی کے تین جون کے فیصلوں کی توثیق پر غور کرے گی،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 جون کو پاکستان اسٹیل ملز کے 9350 ملازمت فارغ کرنے کی سفارش کی تھی،سٹیل ملز کے 9350 ملازمین کی برطرفی یا ملازمت برقرار کا حتمی فیصلہ کرے گی،وفاقی کابینہ کو متروکہ وقف املاک میں اصلاحات اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن وفاقی کابینہ کو کنٹریکٹ سے متعلق کارکردگی پر بریفنگ دے گی جبکہ کابینہ ایس ایم ای بینک کے صدر/ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری اور سیکٹر ایف 12 اور جی 12 فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوس اتھارٹی کو مختص کرنے کی منظوری دے گی،اجلاس میں بورڈ آف سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی الیکشن کے لئے نامزدگی کی منظوری دے گی،ارسا میں جدید ٹیلی کام سسٹم کی تنصیب میں میں خلل کی تحقیقات کرانے کا جائزہ لے گی۔
وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -