قومی اسمبلی، کورونا اور ٹڈی دل یلغار کیخلاف ناقص اقدامات، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی

  قومی اسمبلی، کورونا اور ٹڈی دل یلغار کیخلاف ناقص اقدامات، اپوزیشن حکومت پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حملوں پر حکومت پربرس پڑی،وباء کے بعد بیرونی ممالک پھنسے پاکستا نیوں کو واپس نہ لانے اور انسدادٹڈی دل اقدامات نہ اٹھانے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی و بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا حکومت نے جو فضائی آپریشن شروع کیا اس میں بلوچستان کیلئے کتنی فلائٹس آئیں،ایک بھی نہیں آئی، بلوچستان کے ایک گھر میں دہشت گردی میں ملوث سفاک عناصر کیخلاف اھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی،جو نظام کی خرابی کی نشاندہی کرتی ہے، ان افراد کیخلاف کیوں کارروائی نہیں ہوتی جن کی وزراء مشیرو ں کیساتھ تصاویر بھی ہیں۔ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کیوں بنائے جارہے ہیں،کئی علاقوں میں اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں،کچھ ایسے ڈیتھ سکواڈہیں جنہیں سیاسی جدو جہد کر نیوالوں کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ میں انکو را کا ایجنٹ کہوں یا موساد کا؟ جنہیں قتل کرنے کا سرٹیفکیٹ دیدیا گیا ہے۔اسمبلی اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام کے رکن اسد محمود نے کہا پٹرول سستا ہونے کے بعد کی صورتحال چیخ چیخ کر بتا رہی ہے حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کہا ائیرپورٹ اور پی آئی ہوٹل آؤٹ سورس کرنے پر وزیر ہوابازی جواب دیں،بیرونی ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی،کورونا کے باعث بیروزگارہونیوالے اوورسیز پاکستانیوں اور ملک میں بسنے والوں کیلئے کیا پلان تشکیل دیا جا رہا ہے ایوان کو بتایا جائے۔احسن اقبال کا کہنا تھا جس روز پی آئی اے پر بحث ہونی ہے اس دن وزیر ہوابازی کے ہمراہ وزیر اوورسیز پاکستانی بھی ایوان میں آئیں،پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا سعودی عرب و دیگر ممالک میں ہزاروں پاکستانی قونصل خانوں کے باہر بیٹھے ہیں۔اس پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کا کہنا تھا پرسوں طیارہ حادثے اور بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کروں گا۔وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن کے سوالا ت کا جواب دیتے ہوئے کہا حکومت یو اے ای سمیت دنیا بھر کے ممالک سے رابطے میں ہے،ایک لاکھ بائیس ہزار سات سو پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں، اب تک 35 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے قرنطینہ سینٹرز پر سہولیات بڑھا دی ہیں،وزیر اعلی سندھ بھی اسی طرح ہماری مدد کریں،بیرون ممالک سے میتیں لا نے کا سلسلہ بھی جاری ہے،سعودی عرب سے 46 میتیں لائی گئیں ہیں۔ رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کورونا وائرس کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ابھی تک جو ٹرینڈ سامنے آیا ہے اسکے مطابق ہر چھٹا پاکستانی وائرس کا شکار ہے،جبکہ رپورٹس کے مطابق 3 کروڑ لوگوں کا کورونا کا شکار ہونے کا خطرہ ہے،ہمیں اپنی ٹیسٹنگ استعداد کار کو بڑھانا ہوگا۔ملک میں ذہنی صحت پالیسی کی ضرورت ہے، سائیکالوجسٹ عوام کو خوف سے باہر نہ نکالیں،ملک بھر میں ایجوکیشن سسٹم کو بحال کیا جائے۔رکن قومی اسمبلی محمد اسلم نے کہا سندھ حکومت نے صو بے کو قبرستان بنا دیا ہے،ہر جگہ غیر قانونی تعمیرات کی بھر مار ہے۔،کوئی ادارہ اس اہم ایشو پر بات تک نہیں کر رہا،پانی سب سے بڑا ایشو ہے لیکن کوئی شنواء نہیں ہو رہی۔تحریک انصا ف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے کہا ڈاکٹر عافیہ صدیقی معاملہ پر امریکہ کیساتھ امریکہ افغانستان جیسا معاہدہ کیا جائے جس کے تحت ڈاکٹر عافیہ باقی سزا پاکستا ن میں کاٹ سکیں۔بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے کہا بلوچستان کی محرومیوں کو بیٹھ کر سنجیدگی سے حل کرنا ہوگا،اقبال محمد علی نے کہا عوام کہتے ہیں صوبے ایس او پیز پر متفق نہیں،وزیراعظم کو چاہیے تمام صوبوں سے مل کر حکمت عملی بنائی جائے۔سندھ میں ہسپتالوں کی بہتری دعوے محض زبانی جمع خرچ ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ٹڈی دل پاکستان کیلئے بہت بڑا مسئلہ بننے جارہی ہے،متاثرہ علاقوں میں کوئی جنرل نظر نہیں آرہا۔اس پر وفاقی وزیر خوراک سید فخر امام نے کہا ٹڈی دل کے نقصانا ت کی رپورٹس ابھی مو صو ل نہیں ہوئی،حکومت جہازوں سے سپرے سمیت مختلف آپشنز استعمال کررہی ہے،چھ جہازوں کی خریداری کی تیاری ہوچکی،پاکستان آرمی کے آٹھ ہیلی کاپٹرز اور آٹھ ہزار جون سپرے میں حصہ لے رہے ہیں۔چین ٹڈی دل سے منٹنے کیلئے ساڑھے چار ملین ڈالر کا سامان دے چکا،ڈرون بھی جلد فراہم کر دے گا۔اس موقع پر انہوں نے تھل کے علاقہ میں ٹڈ ی دل حملہ پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیااورکہا ہم ایریل سپرے کررہے ہیں۔نوید قمر نے کہا پچھلی بجٹ تقریر میں آصف زرداری نے یہ ایشو اٹھایا تھا،ایک سال پہلے ٹڈی دل کا حملہ اتنا شدید نہیں تھا،حکومت نے اس حوالے سے سنجیدگی دکھائی،نہ فوڈ سیکورٹی کے تین وزرا تبدیل کرنے کے باوجود معاملے کا حل نکال سکی۔آج ملک ہر فصل اور بڑے بڑے در خت ٹڈی دل کے نشانے پر ہیں، ہمیں فخر امام پر اعتماد ہے لیکن انہوں نے عملی اقدام شروع کرنے میں دیر کر دی۔ حکومت سنجیدگی دیکھائے،معاملے پر مذید سستی نہ کرے۔مستی خیل نے ٹڈی دل کوکورونا سے بڑی وبا قرار دیتے ہوئے حکومت قابو پانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی،ٹڈی نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے،کیا فیصلے آسمانی مخلوق نے نیچے آکر کر نے ہیں۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے پٹرولیم مصنوعات پروضاحت دیتے ہوئے کہا پاکستان میں 10روز کا پٹرول کا ذخیرہ موجود ہے،مزید دو شپس جلد آجا ئیں گے،جو منافع خوری یا پٹرول نہیں دے رہے انہیں سیل کیا جائے گا۔ ایف آئی اے کو حکم دیدیا ہے کہ مصنوعی قلت پیداکرنیوالت پیٹرول پمپوں کے لائسنس منسوخ کردیں۔
قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -