ایم صادق کی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ایم صادق کی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

  

اسلام آباد(آن لائن)سابق سفیر وترجمان دفتر خارجہ محمد صادق کو نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تعینات کردیا گیا۔افغانستان،برسلز،بیجنگ اور واشنگٹن میں سفیر رہ چکے ہیں۔پیر کے روز ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سابق ترجمان دفتر خارجہ اور متعدد ممالک میں بطور سفیر ذمہ داریاں نبھانے والے محمد صادق کو افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔محمد صادق سفارتکاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،وہ2008ء سے2014ء کے دوران افغانستان میں سفیر رہ چکے ہیں جبکہ برسلز،بیجنگ اور واشنگٹن میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں جبکہ محمد صادق وزارت خارجہ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

تعینات

مزید :

صفحہ اول -