ملاں پور، نجی آ ئل ریفائزی میں آتشزدگی، 5افرادجاں بحق،5ز خمی

ملاں پور، نجی آ ئل ریفائزی میں آتشزدگی، 5افرادجاں بحق،5ز خمی

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ٹھیکریوالہ کے علاقہ ملاں پور میں نجی آ ئل ریفائزی میں نامعلوم وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر5افرادجھلس کر جاں بحق ہوگئے اورپانچ افراد کو جھلسی ہوئی حالت میں الائیڈ ہسپتال برن یونٹ میں منتقل کردیاگیاجن میں دو افراد کی حالت انتہائی مخدوش بتائی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی فائر بریگیڈکی آٹھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سدھار بائی پاس جھنگ روڈ کے قریب ملاں پورمیں نجی آئل ریفائزی میں نامعلوم وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے تیس سے زائد ورکرز کام کررہے تھے،آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی تقریباً پچیس افراد آئل ریفائزی سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔پھنس جانیوالوں میں 5افرادجھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ملاں پور کے 54سالہ عبد الرزاق سمندری کے پچاس سالہ اصغر علی، سدھار بائی پاس کے رہائشی 35سالہ شہادت، پچیس سالہ سرفرازاور بیس سالہ نعیم کو جھلسی ہوئی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیاگیاجن میں شہادت اور عبد الرزاق کی حالت انتہائی مخدوش بتائی گئی ہے جبکہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122فائر بریگیڈکی آٹھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو 1122کے باہمت جوان آگ پر قابو پانے کیلئے جدوجہد کرتے رہے،آخری اطلاعات کے مطابق آئل ریفائزی میں تقریباً تین سے چار آدمی ابھی پھنسے ہوئے ہیں جن کو بچانے کیلئے ریسکیو 1122کا عملہ کوشاں ہیں۔

آتشزدگی

مزید :

صفحہ اول -