ملک بھر میں پٹرول کی قلت عوام کیلئے پریشان کن ہے،عابد صدیقی

ملک بھر میں پٹرول کی قلت عوام کیلئے پریشان کن ہے،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول کی قلت کے باعث عوام کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘ جبکہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کیلئے مافیا سرگرم نظر آرہا ہے۔ کئی علاقوں میں بلیک میں پٹرول 150 روپے لٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بحرانوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہر نئے دن کا سورج نیا بحران لے کر طلوح ہوتا ہے نئے پاکستان والوں نے نئے نئے بحران ملک میں پیدا کئے ہیں جن سے پریشان عوام حکمرانوں کو بدعائیں دے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -