معیشت پر کورونا کے اثرات بڑے پیمانے پر اور لمبے عرصہ کیلئے ہیں: سٹیٹ بینک

  معیشت پر کورونا کے اثرات بڑے پیمانے پر اور لمبے عرصہ کیلئے ہیں: سٹیٹ بینک

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کی رپورٹ جاری کردی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق عام حالات میں قدرتی آفات کے اثرات، تجدید وبحالی کے بعد معمول پر آتے ہیں لیکن کورونا کے اثرات بڑے پیمانے پر اور لمبے عرصے کیلئے ہیں۔ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ شاپنگ مالز، ریستوران اور دیگر عوامی مقامات کہیں جزوی کہیں مکمل بند ہیں، وبا سے معاشی سرگرمیوں کا دائرہ کار محدود ہوا ہے۔ترجمان سٹیٹ بینک نے کہا کہ لاک ڈاؤن تک غیر یقینی صورتحال برقرار رہے گی، وبا کے سدباب کے اقدامات کا دورانیہ معیشت پر منفی اثرات بڑھائے گا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق معاشی بحالی پالیسیوں کو اپنا کرشرح نمو بڑھائی جاسکتی ہیں اور کورونا کا پھیلاو بڑھنے سے صحت عامہ کے اخراجات بڑھیں گے۔

سٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ اول -