4پارکنگ مقامات ایل پی سی سے واپس لینے کی تحریک التواء اسمبلی میں جمع

4پارکنگ مقامات ایل پی سی سے واپس لینے کی تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)ایل ڈی اے کے پارکنگ کے چار مقامات لاہور پارکنگ کمپنی سے واپس لینے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ ممبر اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے نے پارکنگ کے 4 مقامات لاہور پارکنگ کمپنی سے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اورپارکنگ پلازے کے حقوق کرایہ پر نیلام ہوں گے۔آئندہ بجٹ میں آمدن کا تخمینہ 5 کروڑ لگایا گیا ہے۔،پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے لاہور پارکنگ کمپنی سے ان پلازوں کو واپس لے گا،آئندہ مالی سال میں پارکنگ پلازوں کی آمدن خود وصول کرے گا۔


،پلازوں کی مرمت پر آنے والے اخراجات بھی ایل ڈی اے برداشت کرے گا۔