شہباز شریف آج نیب میں پیش ہونگے،ایک اور کورونا ٹیسٹ منفی

  شہباز شریف آج نیب میں پیش ہونگے،ایک اور کورونا ٹیسٹ منفی

  

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں آج (منگل)کے روز قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی 17جون تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک ر کھا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے کی تنظیم نے پارٹی کے عہدیداروں، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور کارکنوں کو پارٹی صدر سے اظہار یکجہتی کیلئے آج بروز منگل صبح 10 بجے نیب کے دفترٹھوکرنیازبیگ کے سامنے پہنچنے کی کال دے رکھی ہے۔دوسری طرف شہباز شریف کا ایک اور کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے 3جون کو لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر بے پناہ رش کے باعث 4جون کو کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ سا بق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے،ان کی 3 جون کو شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔

شہباز شریف پیشی

مزید :

صفحہ اول -