کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کیاجائے،شفیق رضا

کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کیاجائے،شفیق رضا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ غیر سنجیدہ عوام لا پرواہی نہ کر ے کورونا و با ء کو سنجیدہ لیں،کورونا وائر س سے بچنے کیلئے حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، ہماری عوام الناس سے اپیل ہے کہ گھروں سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے لیبر ٹی چو ک میں کورونا آ گاہی واک کے شرکا ء اور میڈیا سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔

انہو ں نے کہاکہ کرونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز نے تشویش ناک صورتحال پیدا کردی ہے،غریبوں اور دیہاڑی دار افراد کی امداد کے لئے کھانے پینے کی اشیا ء دیگر امدادی کارروائیاں کی جا ئیں تاکہ غر یب لو گوں کے بچے بھی بھوکے نہ رہیں۔ انہو ں نے کہاکہ غیرذمہ دارانہ رویہ آپ کو اور دوسروں کو اس کورونا وبا کا شکار بنا سکتا ہے لہٰذا ہر شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور اس کورونا وبا کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔اور حکومت کامکمل سا تھ دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -