سندھ اسمبلی اجلاس میں زائدالعمر ارکان کو شرکت سے روکنے کی تجویز پیش

  سندھ اسمبلی اجلاس میں زائدالعمر ارکان کو شرکت سے روکنے کی تجویز پیش

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی سے درخواست کی ہے کہ 55 سال سے زائد عمر کے اراکین کو اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی جانب سے آغا سراج درانی کو لکھے گئے خط میں بتایا کی چند روز سے غیر معموعلی طور پر کورونا کیسز کی تعداد بڑھی۔وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ شوگر اور دیگرامراض میں مبتلا معمر افراد کورونا سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں لہٰذا 55 سال سے زائد عمر کے اراکین کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔انھوں نے درخواست کی کہ اسمبلی اراکین کو ماسک اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے۔

تجویز پیش

مزید :

صفحہ اول -