وزیراعظم سے سربراہ پی آئی اے کی ملاقات طیارہ حادثے کی تحقیقات پر بریفنگ

  وزیراعظم سے سربراہ پی آئی اے کی ملاقات طیارہ حادثے کی تحقیقات پر بریفنگ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے سربراہ ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں 22 مئی کو کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے سے متعلق معاملات پر آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم کو طیارہ حادثے کی تحقیقات سمیت میتوں کی شناخت اور لواحقین کو امدادی پیکج سے متعلق بریفنگ دی۔

ملاقات

مزید :

صفحہ اول -