ذخیرہ اندوزی کے خلافعملی اقدامات اٹھائے جائیں،عامر رزاق

  ذخیرہ اندوزی کے خلافعملی اقدامات اٹھائے جائیں،عامر رزاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)صدرپیس فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں عامر رزاق نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کیخلاف عملی اقدامات کیے جائیں،موجودہ حالات میں توبہ استغفار کرنے کے بجائے چیزوں کو ذخیرہ کرنا اللہ کے عذاب کو دعوت ہے، صر ف پو لیس کو ٹھیک کرنے کی ر ٹ لگانے والو ں کو خو د کو بھی ٹھیک کر نا ہو گا۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہکورونا کی صورتحال دن بدن ملک میں خراب تر ہوتی جارہی ہے،تیزی سے کیسز بڑھ رہے ہیں اس وبا سے اللہ کے علاوہ کوئی بھی نہیں بچا سکتا۔

، انہوں نے کہاکہ جب سے وبا شروع ہوئی ہے مارکیٹ میں چیزوں دگنی قیمت سے عوام خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ ضروری اشیا کی ذخیرہ اندوزی بھی عروج پر ہے لیکن اس تمام تر صورتحال میں حکومت کہیں دیکھائی نہیں دے رہی ہے۔