امریکہ کا برطانیہ سے شہزادہ اینڈریو کو حوالے کرنے کا مطالبہ

  امریکہ کا برطانیہ سے شہزادہ اینڈریو کو حوالے کرنے کا مطالبہ

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے شاہی ذمہ داریوں سے ہٹائے جانے والے برطانوی شہزادے پرنس اینڈریو کو حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ سال ہی ملکہ برطانیہ نے پرنس اینڈریو کو کمسن لڑکی سے جنسی تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین سے دوستی پر شاہی ذمہ داریوں سے برخاست کیا تھا۔اب امریکا نے جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے باعث برطانیہ سے پرنس اینڈریو کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے امریکی شہر مین ہیٹن کے اٹارنی جنرل کی جانب سے درخواست برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ کو بھجوائی ہے جس میں ان سے تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تحقیقات میں پرنس اینڈریو سے بچوں سے زیادتی کے ملزم جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے متعلق سوالات کیے جانے کا امکان ہے تاہم اٹارنی جنرل آفس نے اس پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کیا ہے۔پرنس اینڈریو کی قانونی ٹیم نے امریکی درخواست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے جب کہ شاہی خاندان یا برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

شہزادہ اینڈریو

مزید :

صفحہ اول -