شہباز تتلا قتل، شریک ملزم کی درخواست ضمانت پر پولیس ریکارڈ پیش

شہباز تتلا قتل، شریک ملزم کی درخواست ضمانت پر پولیس ریکارڈ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں شہباز تتلا قتل میں سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے شریک ملزم عرفان کی درخواست ضمانت پر پولیس نے ملزم کا ریکارڈ پیش کردیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج طاہر اسلم نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے 13 جون کو طلب کرلیاہے،عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں وکلاء کو بحث کرنے کا حکم دیا ہے،ملزم کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہے،پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیاہے،ملزم کے خلاف تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،یادرہے کہ عدالت میں جمع کروائی جانے والی پولیس رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ملزم نے 60 کلو تیزاب مرکزی ملزم کو فراہم کیا،ملزم نے ٹاؤن شپ دکان سے تیزاب خریدا۔
تتلا قتل

مزید :

صفحہ آخر -