بیرون ملک سے آنیوالوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے، معید یوسف

  بیرون ملک سے آنیوالوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے، معید یوسف

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن معید یوسف کا کہنا ہے کہ ابھی بھی بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی مسافروں کو دو ہفتے کیلئے قرنطینہ کیا جارہا ہے یہ فیصلہ 2جون کوقومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کیاگیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے مقامی ٹرانسمیشن کی شرح 94فیصد ہوگئی ہے جبکہ بیرون ملک مسافروں میں یہ شرح صرف 6فیصد ہے میں نے بار بار کہا ہے کہ ہمیں بیرون ملک اپنے شہریوں کا مشکور ہونا چاہیے انہوں نے صبر و تحمل سے صورتحال کا سامنا کیا ہے۔

معید یوسف

مزید :

صفحہ آخر -