جرمنی سے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے بھرپور توانائیاں صرف کرونگا،ڈاکٹر فیصل

جرمنی سے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے بھرپور توانائیاں صرف کرونگا،ڈاکٹر ...

  

اسلام آباد (این این آئی)جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے جرمن صدر فرینک والٹر کو اپنی اسناد سفارت پیش کر دیں۔ ملاقات میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اپنے دور سفارت میں پاک جرمنی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے بھرپور توانائیاں صرف کروں گا۔جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے صدر فرینک والٹر سے اس موقع پر ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے صدر و وزیراعظم پاکستان کا نیک خواہشات کا پیغام جرمن صدر کو پہنچایا۔اس موقع پر جرمن صدر کی جانب سے بھی پاک جرمنی دوطرفہ تعلقات کے فروغ لئے ہرممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

جرمن سفیر

مزید :

صفحہ آخر -