پنشن کے واجبات ادا نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست،پی ٹی سی ایل کے صدر کو نوٹسز جاری

      پنشن کے واجبات ادا نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست،پی ٹی سی ایل کے صدر ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پنشن کی عدم ادائیگی پر پی ٹی سی ایل کے صدر ڈاکٹردانیال رٹزکے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔ مسٹر جسٹس جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازم افتخار احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل چودھری اشتیاق احمد نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی سی ایل سے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کے واجبات ادا نہیں کئے جا رہے، ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے بھی پنشن واجبات کی ادائیگی کے لئے درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو پنشن ادا نہیں کی جا رہی، عدالتی حکم عدولی پر صدر پی ٹی سی ایل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نوٹسز جاری

مزید :

صفحہ آخر -