ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد خوفناک شکل اختیار کر رہی ہے: مریم اور نگزیب

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد خوفناک شکل اختیار کر رہی ہے: مریم اور نگزیب

  

لاہور(آئی این پی)ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دینے اور کورونا وائرس کے علاج کیلئے ادویات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک بھرمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد خوفناک شکل اختیارکررہی ہے، کورونا کے علاج کی ممکنہ ادویات دوکانوں سے غائب ہو رہی ہیں، وزیرصحت عمران صاحب کورونا کے علاج اور اس سے بچاؤ کیلئے ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں اور اس کیلئے خصوصی حکومتی ڈیسک یا کاؤنٹر قائم کرائیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بازاروں سے آکسی میٹر غائب ہوگئے ہیں،کہیں وینٹی لیٹرز نہیں تو کہیں پی پی ایز نہیں، جبکہ ہسپتالوں میں جگہ ختم ہوچکی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -