کھاد پر 37ارب روپے کی سبسڈی دینگے: سیکرٹری زراعت پنجاب

کھاد پر 37ارب روپے کی سبسڈی دینگے: سیکرٹری زراعت پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے پی پی)سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہا ہے کہ زرعی پیکج کے تحت کاشتکاروں کو کھاد کی خریداری پر 37 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، ڈ ی اے پی اور فاسفیٹ کھاد پر 925 روپے فی بوری جبکہ یوریا اور نائٹروجنی کھاد پر 243 روپے فی بوری کے حساب سے سبسڈی کی فراہمی جاری ہے۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید کا کہنا تھا کہ اکنامک کوارڈینینشن کمیٹی نے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے57 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی تھی۔ اس زرعی پیکج کے تحت کاٹن سیڈ کیلئے 2.3 ارب روپے اور سفید مکھی سے کپاس کی فصل کے تحفظ کیلئے 2.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ زرعی قرضوں کے سود پر 9 ارب روپے کی سبسڈی کے علاوہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے ٹریکٹرز پر بھی 2.5 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ قریباً 57 ارب روپے کے اضافی مالی وسائل کی فراہمی بھی زرعی شعبہ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ صوبہ میں مشینی زراعت کو فروغ اور پیداواری لاگت میں کمی سے کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ان کے منافع میں بھی اضافہ ہوگا جس سے نہ صرف کاشتکار خوشحال ہوں گے بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -