علامہ اقبال ائیرپورٹ پر10، پنجاب اسمبلی کے 5ملازمین کورونا میں مبتلا

علامہ اقبال ائیرپورٹ پر10، پنجاب اسمبلی کے 5ملازمین کورونا میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مزید دس ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ائیر پورٹ کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لاؤنج میں تعینات دس ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد انہیں قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔ائیرپورٹ پر دیگر ملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ملازمین میں شہباز اختر، امام بخش، امجد سعید، عمران جیلانی، عامر رضا، عاصم سعید، راجہ ناصر اور رضوان ہمایوں شامل ہیں۔دریں اثناء پنجاب اسمبلی کے مزید5 ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں سینٹری ورکرز، کلیریکل اور سیکورٹی سٹاف شامل ہے۔ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔ابتدائی طور پر5 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مذکورہ ملازم کو سیکورٹی کی ڈیوٹی سے فی الوقت ہٹا لیا گیا۔اس سے قبل بھی متعدد اسمبلی ملازمین کورونا وائرس کا شکار تھے۔
کورونا ملازمین

مزید :

صفحہ آخر -