نندی پور ریفرنس، بابراعوان کی بریت کیخلاف اپیل پر نیب کو تیاری کیلئے مہلت

نندی پور ریفرنس، بابراعوان کی بریت کیخلاف اپیل پر نیب کو تیاری کیلئے مہلت

  

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نندی پور ریفرنس میں بابراعوان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر تیاری کیلئے مہلت دیدی۔تفصیلات کے مطابق نندی پورریفرنس میں بابراعوان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب اپیلوں پرسماعت کی،نیب نے بابراعوان کی بریت کیخلاف اپیل پرتیاری کیلئے مہلت مانگ لی۔عدالت نے استفسار کیا کہ بابراعوان بری ہوگئے تودیگرملزمان کیخلاف ٹرائل کیسے چل رہا؟،عدالت نے نیب کواپیلوں کی تیاری کیلئے 25 جون تک مہلت دیدی۔

نندی پور ریفرنس

مزید :

صفحہ آخر -