سعودی عرب، مساجد کی چھتوں پر نماز ادا کرنے پر پابندی عائد

  سعودی عرب، مساجد کی چھتوں پر نماز ادا کرنے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ(آن لائن) سعودی عرب میں مساجد کی چھتوں پر نماز پڑھنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔ یہ گزشتہ جمعۃ المبارک کے موقع پر جازان کی ایک مسجد میں نمازیوں کے چھتوں پر نماز ادا کرنے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد لگائی گئی ہے۔ وزارت اسلامی امور و تبلیغ کے جازان ریجن کے ترجمان محمد بن عبدہ نے کہا ہے کہ آئندہ مساجد کی چھتوں پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔یہ ایک غیر قانونی اقدام ہے، اگر کوئی شخص مسجد کی چھت پر نماز پڑھتا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزارت اسلامی امور کی جانب سے جازان میں مزید مساجد کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اگلے مرحلے میں مزید سینکڑوں مساجد کو جمعہ کی نماز کے لیے کھول دیاجائے گا۔جس کے باعث لوگوں کا چند مساجد کی جانب رش کم ہو سکے گا۔
سعرودی عرب

مزید :

صفحہ آخر -