محکمہ مواصلات و تعمیرات کے چیف انجینئر کورونا میں مبتلا

  محکمہ مواصلات و تعمیرات کے چیف انجینئر کورونا میں مبتلا

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کے چیف انجینئر ساؤتھ جاوید بشیرسلہریا بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، سی اینڈ ڈبلیو ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کے چیف انجینئر ساؤتھ جاوید بشیرسلہریا نے کوروناکا ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکلا، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیاہے۔مذکورہ افسر سرکاری مصروفیات ٹیلی فون پر انجام دے رہے ہیں،ذرائع سے مزید معلوم ہواہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں درجن سے زائدملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کاا نکشاف ہواہے جس پر درجہ چہارم وغیرہ کے ملازمین کے بھی ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔ چیف انجینئر جاوید بشیر سلہریا کی مثبت رپورٹ آنے پر ان کا موقف حاصل کرنے کے لئے ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

جاوید بشیر

مزید :

صفحہ آخر -