سندھ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف پھر سڑکوں پرآگئے

سندھ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف پھر سڑکوں پرآگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)ہیلتھ رسک الاؤنس اور حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی پر کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈکس نے ہڑتال کردی۔تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے دو گھنٹے کیلئے ہڑتال کی گئی اس دوران اوپی ڈیز کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مطالبہ تھا کہ کورونا کے باعث ہیلتھ رسک الاؤنس بحال کیا جائے اور کورونا سے بچا ؤکی حفاظتی کٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ شعبہ صحت کے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کا اعلان کیا جائے،سندھ کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے آئسولیشن سینٹرز قائم کئے جائیں اور نجی ہسپتالوں میں فری علاج کی سروس مہیا کی جائے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مزید کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں گیارہ جون سے ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال ہوگی۔
ڈاکٹرز احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -