لیاری بلڈنگ حادثہ: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ

لیاری بلڈنگ حادثہ: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ

  

کراچی (این این آئی) معروف سما جی کا رکن جمشید علی خوا جہ نے لیاقت کا لونی لیاری میں بلڈنگ حادثے میں ذخمی ہو نے والوں کی سول ہسپتال میں عیا دت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے علا وہ سینئر ڈاکٹروں کی غیر حاضری قابل مذمت ہے۔ ذخمیوں کو طبی امداد کی عدم فراہمی کسی صورت بر داشت نہیں کی جا ئے گی، مشتعل لواحقین کو ان کے پیاروں اور ذخمیوں کو بھر پور طبی مالی امداد کی فرا ہمی کی یقین دہا نی کر اتے ہو ئے جمشید علی خوا جہ نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں اور سیکر یٹری صحت کیخلاف سخت کا روائی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا، سول ہسپتال کے با ہر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے جمشید علی خوا جہ نے کہا کہ سولجر بازار، گارڈن اور پی آئی بی سمیت دیگر علا قوں میں ناقص میڑیل سے تعمیر ہو نے والی عما رتوں کی نشاندہی کے باجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگر ذمہ دار اداروں کی مجرما نہ خا مو شی اور عدم کا روائی لمئحہ فکر یہ ہے۔ صحافی عا ئشہ کنول کے ایک سوال کے جواب میں جمشید علی خوا جہ نے کہا کہ مذکورہ بد انتظامیوں اور شہریوں کی جان و مال کے عدم تحفظ کیخلاف عدالت سے رجوع کر نا اس لیے فضور ہے کہ انصاف میں تاخیر، عدالتی نظام کی پیچید گیوں اور کثیر اخراجات ہماری دسترس میں نہیں۔

مقدمہ

مزید :

صفحہ آخر -