سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 399.15پوائنٹس بڑھ گیا

  سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 399.15پوائنٹس بڑھ گیا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی کا رجحان رہا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 399.15پوائنٹس کے اضافے سے 34749.57 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا اور 65.35 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 60ارب74کروڑ66لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی149.52فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے بلیو چپس کمپنیوں کی نچلی قیمتوں پر خریداری کی جس کے باعث تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 34400،34500،34600اور34700کی نفسیاتی حدیں یکے بعد دیگرے بحال ہوگئیں تیزی کا رجحان آخرتک برقرار رہااورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس399.15پوائنٹس کے اضافے سے34749.57پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 169.77پوائنٹس کے اضافے سے15170.66پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس399.15پوائنٹس کے اضافے سے 24851.95پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر355کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جس میں سے 232کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ106میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم65کھرب32ارب43کروڑ7لاکھ روپے سے بڑھ کر65کھرب93ارب17کروڑ73لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 22کروڑ24لاکھ 16ہزار شیئرز رہا جوجمعہ کے مقابلے میں 13کروڑ32لاکھ 81ہزار شیئرززائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 90روپے کے اضافے سے 7090روپے اورمری پٹرولیم26.58کے حصص کی قیمت1270.17روپے ہو گئی جبکہ کولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمت 49روپے کی کمی سے2200روپے اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 26.01روپے کی کمی سے520.01روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک،پاک ریفائنری،ہیسکول پٹرول، میپل لیف،ہم نیٹ ورک،پایونیئر سیمنٹ،لوٹی کیمکل،آزگارڈ نائن،یونٹی فوڈزاورکوٹ ادو پاورکے حصص سرفہرست رہے۔انٹر بینک میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالراور برطانوی پاونڈ کی قدر مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو،سعودی ریال اور یوے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خر ید163.20روپے سے بڑھ کر163.50روپے اور قیمت فروخت163.50روپے سے بڑھ کر 163.80روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید163روپے اور قیمت فروخت163.50روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں 50پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید180روپے سے گھٹ کر179.50روپے اور قیمت فروخت182روپے سے گھٹ کر181.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید201روپے اور قیمت فروخت 203روپے برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید42.30روپے سے گھٹ کر42.25روپے اور قیمت فروخت42.80روپے سے گھٹ کر42.75روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.30روپے سے گھٹ کر43.25روپے اور قیمت فروخت43.80روپے سے گھٹ کر43.75روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -