چمن پاک افغان بارڈر باب دوستی سے متعدد افراد قرنطینہ سنٹر سے فرار

  چمن پاک افغان بارڈر باب دوستی سے متعدد افراد قرنطینہ سنٹر سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چمن (آن لائن)چمن پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ سے گذشتہ روز افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کیمپ میں داخل کردیا گیا تھا کیمپ میں سہولیات کی فقدان کے باعث اور ضلعی انتظامیہ کے رویے اور نااہلی کے باعث 200کے قریب مسافر وں نے قرنطینہ سینٹر کا گیٹ ٹوڑ کر فرارہونے میں کامیابی حاصل کی مسافروں نے قرنطینہ میں پانی خوراک کے اشیاء اور دیگر سہولیات کے نہ ہونے کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی تھی اور مسافر کیمپ میں سہولیات نہ ہونے کے باعث رجسٹریشن سے انکاری تھے جس کے باعث مسافر آپے میں آکر گیٹ کو توڑ کو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ضلعی انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کی وجہ سے قرنطینہ میں میڈیا کو قرنطینہ سینٹر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دیں رہے اور میڈیا کووریج پر پابندی لگارکھی ہیں۔
فرار

مزید :

صفحہ آخر -