احسن اقبال سے حساب مانگا تو نیب برا ہوگیا،شہباز گل

احسن اقبال سے حساب مانگا تو نیب برا ہوگیا،شہباز گل

  

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ احسن اقبال سے نیب نے حساب مانگا تو نیب برا ہوگیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ اور آپ کے بھائی مبینہ طور پر کھجور کا ایک ایک درخت ایک لاکھ روپے میں بیچتے رہے، احسن اقبال صاحب آج نیب برا ہوگیا کہ اس نے آپ سے آپ کہ اعمال کا حساب مانگا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ اگر عمران خان کے کہنے پر کارروائی ہوئی تو آپ باہر کیسے آئی آپ آج بھی جسٹس قیوم کو ڈھونڈ رہے ہیں کہ آپ کے فون پر فیصلے دیں۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کو اب اپنی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، عمران خان آپ لوگوں کو این آر او نہیں دے گا جو دل کرتا ہے کرلیں۔شہباز گِل نے کہا کہ کورونا کے پیچھے کمپیوٹر پر ماسک لگا کہ آپ چھپتے ہیں، عمران خان تو میدان میں عوام کی خدمت میں ہیں، آپ کی طرح چھپے نہیں۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -