بھارت میں انتہا ء پسندوں کا راج قائم چودھری سرور امن کیلئے اب مسئلہ کشمیر کا حل لازمی: سردار مسعود

بھارت میں انتہا ء پسندوں کا راج قائم چودھری سرور امن کیلئے اب مسئلہ کشمیر کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل ورچویل کشمیر کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے مقر رین نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسندوں کاراج ہے جن کی وجہ سے نہ صرف کشمیر بلکہ بھارت میں بسنے والی تمام اقلتیں بھی غیر محفوظ ہو چکیں ہیں 'بھارتی سیکورٹی فورسز آر ایس ایس کے غنڈوں کیساتھ ملکر کشمیر یوں کی نسل کشی کر رہی ہیں۔ نئے ڈومیسائل قانون کے تحت غیر کشمیر ی ہندوں کو ڈومیسائل کا اجراء کشمیر میں کشمیر یوں کو اقلیت میں تبدیل کر نے کا بھارتی منصوبہ شر مناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر تحر یک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے تحت ہونیوالی انٹر نیشنل ورچویل کشمیر کانفر نس میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور، صدر آزادکشمیرسردار مسعود احمد خان، بر طانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرنفیس ذکریا 'چیئر مین تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت، بر طانوی ایم پی ناز شاہ، بر طانوی لارڈز نذیر احمد، سردار نر یندر سنگھ، کشمیری کونسل ای یو کے صدر علی رضا سید سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے۔ گور نر ہاؤس لاہور میں کانفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آزادی کشمیر یوں کاحق ہے بھارت بندوق اور گولی کی طاقت سے کسی صورت کشمیر یوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا بھارتی سیکورٹی فورسز کشمیر یوں کی نسل کشی کے لیے بدتر ین دہشتگردی کر رہا ہے اور اگر دنیا نے کشمیر یوں کیساتھ ہونیوالے ان بدتر ین مظالم کا نوٹس نہ لیا تو یہ دنیا امن اور خطے کیلئے تباہ کن ہوگا،کل نہیں آج ہی دنیا کو آگے بڑھ کر نر یندرمودی کی دہشت گردی اور انتہاپسندی کو روکنا ہوگا۔ آج بھارت میں جمہوریت اور انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ بھارت میں آرایس ایس کے انتہاء پسندوں کا راج قائم ہوچکا ہے۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعوداحمد خان نے ورچویل کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اگر دنیا نے کشمیر میں ہونیوالی اس بدتر ین دہشت گردی کا نوٹس نہ لیا یہ امن کیلئے خطر ناک ہوگا نر یندر مودی جب سے اقتدارمیں آیا ہے انکا جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ امن کیلئے مسئلہ کشمیرکا حل لازمی ہے، بر طانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرنفیس ذکریانے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے اور ہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں دنیا بھر میں کشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، سفارتی محاذ پر بھی پاکستان بھارت کو شکست دے رہا ہے۔ بھارت کے پاس اب کشمیر یوں کو آزادی دینے کے سواکوئی آپشن نہیں۔لارڈز نذیر احمدنے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہیں۔ چیئر مین تحر یک حق خود ارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت اور بر طانوی ایم پی ناز شاہ نے کہا کہ نر یندر مودی بھارت میں اپنے خلاف اٹھنے والی آواز اور بھارتی اندورنی حالات سے توجہ ہٹانے کیلئے جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے مگر بھارت کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے وہ کشمیر یوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا ہم سب کشمیریوں کیساتھ ہیں۔
کشمیر کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -