ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ، گریڈ 22 میں ترقی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ، گریڈ 22 میں ترقی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

  

اسلام آباد(این این آئی)ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ، گریڈ 22 میں ترقی کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے،پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس کے 10 افسروں کی گریڈ 22،سیکرٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر وڑائچ کی گریڈ بائیس،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا،چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر،سیکرٹری ایف پی ایس سی حمیرا احمد،گریڈ 21 کے جاوید اکبر کی گریڈ 22 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری پاور منیر اعظم گریڈ بائیس میں ترقی پانے والوں میں شامل ہیں،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم کی گریڈ بائیس میں ترقی،چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی محمد صالح فاروقی،ایڈیشنل سیکرٹری کامرس جاوید اکبر،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تنویر قریشی بھی گریڈ 22 میں ترقی پانے والوں میں شامل ہیں،پولیس سروس آف پاکستان کے دو افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،آئی جی خیبر پختونخوا ثنا اللہ عباسی اور آئی جی موٹر وے کلیم امام کی گریڈ 22 میں ترقی،فارن سروس آف پاکستان کے چار افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی۔ رضا بشیر تارڑ، معین الحق، نجم الثاقب بٹ اور نفیس ذکریا کی گریڈ بائیس،پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے تین افسروں کی گریڈ 22،شاہد گل قریشی، جمیل آفاقی اور غفران میمن کی گریڈ 22،اِن لینڈ ریونیو سروس کے 2افسروں کی گریڈ 22،مسز فارینہ مظہر اور خواجہ عدنان کی گریڈ بائیس، ایم ایل سی کے افسر اور ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن مسعود اختر چوہدری کی گریڈ بائیس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے عرفان تارڑ کی گریڈ بائیس،پاکستان کسٹم سروس کے زاہد کھوکھر کی گریڈ بائیس،پوسٹل گروپ کے دو افسروں کی گریڈ 22،اعجاز منہاس اورڈی جی پوسٹل رانا اخلاق کی گریڈ 22 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن

مزید :

صفحہ آخر -