پنجاب میں 9 اقسام کے چارہ جات کی فصلوں پر تحقیق جاری

          پنجاب میں 9 اقسام کے چارہ جات کی فصلوں پر تحقیق جاری

  

راولپنڈی (اے پی پی)محکمہ زراعت پنجاب کے تحقیقاتی شعبہ نے 3 سے زیادہ کٹائیاں دینے والی جوار کو جلد منظوری کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ زراعت پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پنجاب میں اس وقت 9 اقسام کے چارہ جات کی فصلوں پر تحقیق جاری ہے جبکہ 20 سے زیادہ چارہ کی اقسام تحقیق کے آخری مراحل میں ہیں جو کہ آئندہ چند برسوں میں منظوری کے بعد پنجاب کے کسانوں کو دی جاسکیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سرکاری شعبہ میں پہلی بار 3 سے زیادہ کٹائیاں دینے والی جوار کی قسم (اے۔کے 113) جلد ہی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ جانوروں کیلئے غذائیت سے بھر پور لوسرن کی اقسام بھی تحقیقی مراحل میں ہیں جن میں اہم غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے گئے ہیں۔ جنتر کی قسم "کوہ نور"رواں سال منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ برسیم کی 5سے زیادہ کٹائیاں دینے اور جون تک سرسبز رہنے والی قسم (ایف۔ بی 19-3) بھی آئندہ 2برس تک کسانوں کو متعارف کروادی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -