جدہ سے خصوصی پروازوں کے ذریعے 300پاکستانی پشاور پہنچ گئے

جدہ سے خصوصی پروازوں کے ذریعے 300پاکستانی پشاور پہنچ گئے

  

جدہ(محمد اکرم اسد) پاکستان کے بیرون ممالک سے ہم وطنوں کی واپسی کے سلسلے میں جاری آپریشن کے تحت پی آئی اے کی دو اور خصوصی پروازیں جدہ سے پشاور پہنچ گئیں۔ 142 مسافروں پر مشتمل فلائٹ پی کے 8736 دن 12بجکر پر چالیس منٹ،دوسری پی کے 8742، 145 مسافروں کو لے کر سہ پہر3بجکرچالیس منٹ پر روانہ ہوئی۔قبل ازیں پریس قونصل محمد ارشد منیر، کمرشل قونصل وحید شاہ اور قونصل ویلفیئر ماجد میمن نے قونصل جنرل جدہ کی نمائندگی کرتے ہوئے جدہ ائیرپورٹ پر مسافروں کو الوداع کہا۔کورونا کے پھیلنے کے باعث معمول کی بین الاقوامی تجارتی پروازوں کی معطلی کے بعد اسلام آباد حکومت نے سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ مئی 2020 سے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے آغاز سے اب تک 2200 سے زیادہ پاکستانی جدہ سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں، پی آئی اے کی خصوصی پروازیں بھی ریاض سے چلائی جارہی ہیں۔ریاض میں پاکستا نی سفارتخا نہ اور جدہ میں قونصلیٹ پی آئی اے کے تعاون سے، خصوصی پروازوں کے انتظامات کو دیکھ رہے ہیں۔

جدہ پروازیں

مزید :

صفحہ آخر -