کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: فواد چودھری

  کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر ناقابل تلافی نقصان ...

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ احتیاط ہے اور اگر عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑے گا لہٰذاکورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزارنا ضروری ہے،کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے جون کا مہینہ بہت اہمیت کا حامل ہے، میڈیا نے وباء سے بچاؤ مہم میں بہت اہم اور مثبت کردار اداکیاہے جس کا انہیں کریڈٹ ملنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈمک ایم تھری انڈسٹریل کے نجی دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ادارے کوروناسے بچاؤ کیلئے وینٹی لیٹرز اور این95ماسک سمیت دوسرا حفاظتی سامان بڑی تیزی سے تیار کررہے ہیں جسے اپنی ضروریات پوری کرنے کے بعد درآمد بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی انڈسٹری ماسک بنانے اور دیگر اقدامات کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اس سلسلہ میں 100ملین ڈالر کے آرڈر مل چکے ہیں اگر ہمارے صنعتکار یہ آرڈرز نکالنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں توہماری معیشت کیلئے نیک شگون ہوگا۔پٹرول بحران سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سرکاری پٹرول پمپس پر وافر مقدار میں تیل دستیاب ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کو شہریوں کی تکالیف کا اندازہ ہے تاہم معاملے کو ایک دو دن میں حل کرلیا جائے گا۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ آخر -