جیالے متحد رہیں کسی سازش کا حصہ نہ بنیں، رحمان ملک

جیالے متحد رہیں کسی سازش کا حصہ نہ بنیں، رحمان ملک

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ جیالے متحد رہیں،کسی سازش کا حصہ نہ بنیں میں اپنی پارٹی اور اپنے پارٹی کے جیالوں کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے ہر مشکل میں میرا ساتھ دیا، پارٹی کارکنان سے اپیل کرونگا کہ کسی کے دھوکے اور سازش میں بالکل نہ آئے، پاک فوج ہماری آرمی ہے جو ہماری حفاظت کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی ہماری محافظ ہے جیالے کسی کے کہنے پر غلط ٹویٹ نہ کریں کسی بھی کسی قسم کا کوئی ٹویٹ اور سوشل میڈیا پرپوسٹ نہ کرے جو پاک آرمی کے خلاف ہو، آج افواج کیوجہ سے پاکستان قائم ہے اور ہمارے سرحدیں مضبوط ہیں، انہوں نے کہا کہ میں پہلے سے پاکستان کیخلاف سازشوں سے واقف ہوں،ایک امریکی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ ہم پاکستان کو بلوچستان و خیبرپختونخوا کے ذریعے غیرمستحکم کرینگے،پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے پر ایک امریکی ریڈیو سٹیشن کو میں نے بند کروایا تھا،ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو کمزور اور غیرمستحکم کرنے کی ہر سازش کیجا رہی ہے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ میری پوری عوام سے گزارش ہے کہ دشمن کے نرغے میں نہ آئے اور متحد رہے، ہم نے پاکستان کیلئے لڑنا ہے اور کسی کی جرات نہیں کہ پاکستان کیطرف میلی انکھ سے دیکھے،میں بہت جلد بہت سے سازشوں سے پردہ اٹھاونگا اور عوام کے سامنے حقائق رکھونگا، مجھ پرلگے ہوئے لغو الزامات کیخلاف میں کورٹ میں گیا ہوں اور کسی لغو کا جواب نہیں دونگا۔

رحمان ملک

مزید :

صفحہ آخر -