سیلز ٹیکس 5فیصد کے سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے، پروفیشنل ریسرچ فورم

سیلز ٹیکس 5فیصد کے سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے، پروفیشنل ریسرچ فورم

  

لاہور(این این آئی)پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہاہے کہ حکومت بیشک قوم کو سبز باغ دکھاتی رہے لیکن حقیقت میں معیشت اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہے،حکومت سچائی پر مبنی حقائق سامنے لائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے اور وہ حکومت کی مدد کے لئے بھی آگے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے پری بجٹ مذاکراے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سولو فلائٹ پالیسیاں سود مند ثابت ہونے کی بجائے گلے کی ہڈی بن جاتی ہے اس لئے مشاورت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں برطانیہ طرز پر مبنی فلیٹ ریٹس سکیمیں متعارف کروانے کی ضرورت ہے،سیلز ٹیکس 17 فیصد کی بجائے 5فیصد کے سنگل ڈیجٹ پر لانے کی ضرورت ہے۔ تاجروں، صنعتکاروں اور بزنس مینوں کے لئے بلا سود قرضوں کی سکیمیں متعارف کرائی جائیں تاکہ وافر سرمایہ میسر آنے سے معیشت میں تحرک ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں کے حوالے سے کوئی میکنزم نہیں، پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے سے بلا تاخیر مہنگائی کر دی جاتی ہے لیکن پیٹرولیم کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود مہنگائی کی شرح نیچے نہیں آتی، اس کے لئے حکومت امریکہ کی طرز پر نظام لائے جہاں پر اشیائے خوردونوش کے نرخ حکومتی سطح پر جاری کئے جاتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -