فیصل آباد، ڈکیتی اور چوری کی 48وارداتیں، شہری نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم

فیصل آباد، ڈکیتی اور چوری کی 48وارداتیں، شہری نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر) ضلع بھر میں ایک روز کے دوران ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی 48وارداتوں میں ڈاکو ؤ ں اور چوروں کے نامعلو گروہ لاکھوں روپے کی نقدی و طائی زیورات، بارہ موٹر سائیکل، لاکھوں روپے مالیت کے جانور، درجن بھرسے زائد موبائل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس دوران ایک واردات میں باہمت شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اور خاطر تواضع کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمر ہ کے علاقہ برج کھڑی میں نامعلوم ڈاکو ؤں نے وقاص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے لگے تو وقاص نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکوکو پکڑ لیااور تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ڈاکوؤں نے غلام سرور سے ڈیڑھ لاکھ روپے،فرقان سے ایک لاکھ سے زائد،اسد سے بیس ہزار،احمد سے38ہزار،فولاں بی بی سے طلائی بالیاں،سرور،نذر،طاہر،عرفان، اسامہ،وقاص،مدثر،ناصر،شاہد،امجد، یعقوب اور اخترسے لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فونز،شفیق عبد الستار، عرفان اور علی رضا سے موٹر سائیکلیں چھین کر فرارہوگئے،جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ قیصر، ریاض، شاہد، ریاض، کاشف، رضوان، اور اظہر کے گھر، دکانو ں اور سکو ل سے نقدی و قیمتی سامان، عمان کی کار سے پرس، مجاہد اور جبارکے لاکھوں روپے مالیت کے جانور، افتخار کی فیکٹری سے دھاگہ، حارث، ظہور، قاری نذیر، یعقوب، طلال،عمران، محمد دین، علی حسنین،پطرس،رمیز، کاشف اور اعظم کی موٹر سائیکلیں چوری کرتے چلتے بنے۔

فیصل آباد/وارداتیں

مزید :

صفحہ آخر -