ٹڈیوں کے خاتمے کیلئے 4 دن سروے اور اسپرے جاری رہا، اسماعیل راہو

  ٹڈیوں کے خاتمے کیلئے 4 دن سروے اور اسپرے جاری رہا، اسماعیل راہو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیرِ زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے 4 دن سروے اور اسپرے جاری رہا، سندھ حکومت کی ٹیموں نے 1 ہزار 346 ہیکٹرز زمین پر اسپرے کیا۔اسماعیل راہو نے کہا کہ کاشتکاروں کی شکایت موصول ہونے پر 9 اضلاع میں اسپرے ہوا، نوشہر فیروز، شہید بینظیرآباد، میرپور اور مٹیاری میں اسپرے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، سانگھڑ، جامشورو اور مٹھی میں اسپرے کیا گیا جس کے بعد اب تک 33 ہزار 45 ہیکٹرز میں ٹڈیوں کا خاتمہ کیا گیا۔وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ مجموعی طور پر 70 لاکھ 83 ہزار 658 ہیکٹرز سروے ہو چکا ہے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں بارشیں شروع ہوگئی ہیں اورخطرے کی گھڑی آ پہنچی، لاڑکانہ،تھرپارکر، کشمور، سکھر اور کراچی میں بارش کا سیزن ہے۔انہوں نے کہا کہ بارش سے دوسرے صوبوں اور ممالک سے ٹڈیوں کی آمد بہت تیز ہوجائے گی، وفاقی حکومت متاثرہ علاقوں میں فضائی اسپرے کے لیے بندوبست کرے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق صحرائی اضلاع میں گراونڈ آپریشن کے لیے فیلڈ ٹیمز میں اضافہ کرے، بڑے خطرے سے نمٹنے کے لیے 110 ٹیمیں مہیا کی جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -