سند ھ میں کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 465ہوگئی

سند ھ میں کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 465ہوگئی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنا وائرس سے متاثر ہونے والے سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کی تعداد 465ہوگئی ہے۔متاثرہ اہلکاروں کے 618 فیملی ممبرز کے بھی کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں 55 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق اب تک سندھ پولیس کے 465افسران اور جوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔متاثرہ اہلکاروں کے 618 فیملی ممبرز کے بھی کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں 55 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ متاثرہ اہلکاروں کے 584 ساتھی اہلکاروں /دوستوں کے بھی ٹیسٹ کیئے گئے جن میں 51 کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی۔کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 8 پولیس اہلکاروں نے شہادت پائی۔شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق کراچی رینج سے تھا۔زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 307 ہے۔ 150افسران اور جوان صحتیاب ہوکرگھر جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔کورونا کے خلاف ہراوّل دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -