فارم ہاوس میں پارٹی کے دوران نوجوان پراسرار طور پر ہلا ک
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں ایک فارم ہاوس میں پارٹی کے دوران مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے یا پینے سے ایک نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔شارع فیصل پولیس کے مطابق ملیر میمن گوٹھ کے کسی فارم ہاوس سے تین نوجوان اپنے ایک دوست زوہیب کی لاش لے کر گلستان جوہر میں واقع دارلصحت اسپتال پہنچے تھے۔پولیس کے مطابق انہوں نے بیان دیا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ملیر میمن گوٹھ کے ایک فارم ہاوس پر رات کو پکنک منانے گئے تھے کہ وہاں کچھ کھانے یا پینے سے زوہیب کی حالت بگڑ گئی اسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ موت واقع ہوگئی۔پولیس نے مزید چھان بین کے لیے تینوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ڈاکٹر کے مطابق زہریلی چیز پینے سے زوہیب کی موت واقع ہوئی ہے۔پوسٹ مارٹم کے لیے لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، پولیس واقعہ کی چھان بین کر رہی ہے۔