سندھ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایک بار پھر سڑکوں پر

  سندھ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایک بار پھر سڑکوں پر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیلتھ رسک الاؤنس اور حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی پر کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈکس نے ہڑتال کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہڑتال گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے دو گھنٹے کے لئے کی گئی،اس دوران او پی ڈیز کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مطالبہ تھا کہ کورونا کے باعث ہیلتھ رسک الاؤنس بحال کیا جائے اور کورونا سے بچا کی حفاظتی کٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ شعبہ صحت کے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کا اعلان کیا جائے،سندھ کے تمام اسپتالوں میں مریضوں کے لیے آئسولیشن سینٹرز قائم کئے جائیں اور نجی اسپتالوں میں فری علاج کی سروس مہیا کی جائے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مزید کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں گیارہ جون سے اسپتالوں میں مکمل ہڑتال ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -