کورونا سے بچوں میں دل کے امراض جنم لینے لگے

کورونا سے بچوں میں دل کے امراض جنم لینے لگے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماہر امراض قلب ڈاکٹر شازیہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں میں دل کے امراض پر تحقیق کی گئی ہے جس کے مطابق سندھ میں 5 بچوں کی کورونا کے باعث دل کی شریانیں متاثر ہوئی ہیں۔ڈاکٹر شازیہ نے کہا کہ سندھ میں دل کی شریانوں کے متاثرہ 15 بچوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ماہر امراض قلب ڈاکٹر شازیہ نے بتایا کہ 15 میں سے 5 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچوں کی عمریں 10 ماہ سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ میں 2 ماہ میں کورونا سے اب تک ایسے 10 بچے سامنے آئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -