ٹیم کیلئے عمدہ پر فارمنس میری اولین ترجیح، سدرہ امین
لاہور(افضل افتخار)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں نے بہت زیادہ محنت کرکے ٹیم میں جگہ حاصل کی ہے میری کوشش ہوگی کہ میں ایک طویل عرصہ تک ٹیم کی نمائندگی جاری رکھوں دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی سدرہ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں کھیلوں کی سر گرمیوں کو اب شروع کردینا چاہئیے کورونا وائرس پتہ نہیں کب تک رہے گا مگر اس کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر بہت زیادہ ضروری ہیں اور اس کے ساتھ ہم کھیلوں کو دوبارہ شروع کرسکتے ہیں میں عوام سے بھی اپیل کروں گی کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں وباء نے کھیلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور اس کا ازالہ کرنے میں ہمیں بہت زیادہ وقت لگے گا میری نظریں اگلی سیریز پر ہے اور گھر رہ کر میں اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں اس کے علاوہ کرکٹ کو میں بہت زیادہ مس کرتی ہوں امید ہے کہ جلد ہی کھیلوں کے میدان آباد ہوجائیں گے کیونکہ شائقین بھی چاہتے ہیں کہ اب کھیلوں کی سرگرمیوں کو شروع ہوجانا چاہئیے امید ہے کہ اس حوالے سے حکومت بھی اقدامات کرے گی جس طرح دیگر شعبوں کو کھول دیا گیا ہے اسی طرح سے کھیلوں کی سر گرمیوں کو بھی شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی اور جلد ہمارے میدان آباد ہوجائیں گے۔