161 افرادنے پی سی بی کی یک وقتی فلاحی اسکیم سے فائدہ اٹھایا

161 افرادنے پی سی بی کی یک وقتی فلاحی اسکیم سے فائدہ اٹھایا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ سے جڑے مجموعی طور پر 161 افراد نے پی سی بی کی یک وقتی فلاحی اسکیم سے استفادہ کیاگذشتہ ماہ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر مقامی کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہونے کے سبب مالی مشکلات کا شکار فرسٹ کلاس کرکٹرز، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی امداد کا اعلان کیا تھاکورونا وائرس کے سبب غیرمعمولی حالات اور لاک ڈاؤن کے باعث ان افراد کو معاشی طور پر دھچکہ لگا یک وقتی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد کا تعلق ملک بھر کے کْل 51 شہروں سے ہے۔ جس میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی جیسے بڑے شہروں کے علاوہ چاغی، دادو، ڈیرہ مراد جمالی، حب، لیہ، مردان،ٹھٹھہ اور تربت جیسے شہروں سے تعلق رکھنے والے مستحقین شامل ہیں۔ملک بھر سے 93 گراؤنڈز مین، 31 اسکوررز، 21 میچ آفیشلز اور 16 فرسٹ کلاس کرکٹرز نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -